شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف چین کے اہم دورے پر روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف چین کے اہم دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، اس دوران وہ چینی صدر سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین روانہ ہوگیا ہے، وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپنے قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے سربراہ اسٹرٹیجک کو آپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے۔ ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی، عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے