خواجہ سعد رفیق

حکومت بد ترین کارکردگی کو اچھا بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت بد ترین کارکردگی کو اچھا بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  خواجہ سعد کا کہنا ہے کہ اب حکومت صحافت پر بھی آمریت لا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلی کی بات پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ،  تین سال میں مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشرے میں بد تمیزی بڑھی ، سیاسی قیادت بد تمیزی کرے تو عام آدمی سے تہذیب کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک لوٹنے والے آزاد گھوم رہے ہیں، جبکہ سیاسی مخالفین کا احتساب ہو رہا ہے۔ بیڈ گورننس نہیں ، کوئی گورننس ہوئی ہی نہیں، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمانوں کی جانب سے صرف جھوٹ بول بول کر اپنی کارکردگی بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے