بلاول بھٹو

بین الاقوامی سطح پر امن برقرار رکھنے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیرخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر امن برقرار رکھنے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو این پیس کیپنگ میں آئی جی فیصل شاہکار اقوام متحدہ کا پولیس ایڈوائزر مقرر ہوگئے ہیں۔ جو پاکستان کے لئے ایک اور بڑا اعزاز ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے ایک اور بڑے اعزاز کی بات ہے جبکہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں پاکستان کا کردار عظیم ترین ہے۔ خیال رہے کہ ایک اعلیٰ پاکستانی پولیس افسر، فیصل شاہکار کو اقوام متحدہ کے شعبہ امن آپریشنز میں پولیس کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے