شازیہ مری

پیپلزپارٹی صرف ایک جماعت نہیں بلکہ نظریے کا نام ہے۔ شازیہ مری

لاہور (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی صرف ایک جماعت نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ اب پنجاب اور لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل مزید مضبوط بنائیں جائیں گے اور پارٹی کو پنجاب میں مزید فعال بھی کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی ایک جماعت نہیں نظریے کا نام ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے اور ہم ان کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں اور اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں پارٹی کو مزید فعال کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے