نوازشریف

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے شریف فیملی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ پر اتفاق لندن میں شریف فیملی کے اجلاس میں ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے نواز شریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نواز شریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط تک پاکستان پہنچیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر بڑے جلسے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے