نواز شریف
نواز شریف

نواز شریف کا مانسہرہ میں ایئر پورٹ بنانے کا اعلان

مانسہرہ (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے مانسہرہ میں ایئر پورٹ بنانے کا اعلان کر دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو مدت پوری کرنے دی گئی ہوتی تو اگلی حکومت بھی ہماری ہوتی، ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی، ان ظالموں نے پاکستان کا ستیاناس کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں انتخابی جلسے سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور سستی بجلی فراہم کی، لوگوں کو روزگار دیا، سستی گیس فراہم کی۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ہم دنیا میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ہم نے ڈالر کو 104 روپے پر باندھ رکھا تھا، آج یہ کنٹرول نہیں ہو رہا، بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کر گیا تھا، جن لوگوں نے بگاڑنا تھا وہ بگاڑ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ پٹری پر لانا آسان کام نہیں، ملک کی دوبارہ تعمیر کرنا ہو گی، خیبر پختون خوا والو! آپ بھی اس جھوٹے شخص کے جھانسے میں آ گئے، آپ نے اس جھوٹے شخص کو ووٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے