ریڈ می نوٹ 11

ریڈمی نوٹ 11 سیریز میں 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کی سہولت

بیجنگ (پاک صحافت) چینی ٹیکنالوجی کمپنی  شیاؤمی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 11 سیریز میں 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 11 اور نوٹ 11 پرو پیش کیے جانے کا امکان ہے مگر ایک رپورٹ کے مطابق نوٹ 11 پرو پلس بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریڈمی نوٹ 11 پرو میں فنگرپرنٹ اسکین سائیڈ پر ہوگا جبکہ دونوں فونز کے بیک پر 3 اور فرنٹ پر ایک کیمرا ہوگا۔ اسی طرح بہت زیادہ ایڈوانس ہیڈ فون جیک بھی ڈیوائسز کا حصہ ہوگا جس کے باعث ہیڈ فونز کو چارج کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا اور اضافی بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ریڈمی نوٹ 11 میں 4 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔ اسی طرح نوٹ 11 پرو میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب ریڈمی کے مڈرینج فونز میں اتنی زیادہ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

انسٹاگرام پر میسجز میں بھیجی جانیوالی فحش تصاویر دیکھنے سے اب بچا جاسکے گا

(پاک صحافت) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے بلآخر اپنے صارفین کو عریاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے