نوازشریف

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے شریف فیملی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ پر اتفاق لندن میں شریف فیملی کے اجلاس میں ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے نواز شریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نواز شریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط تک پاکستان پہنچیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر بڑے جلسے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

آج 10 دہشتگردوں کا خاتمہ ہوا، اس ناسور کو جلد جڑ سے ختم کیا جائے گا، وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج 10 دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے