خانہ فرہنگ

انقلاب ایران کی 44 ویں سالگرہ پر خانہ فرہنگ لاہور میں خواتین کی کانفرنس

لاہور (پاک صحافت) خانہ فرہنگ ایران لاہور میں خواتین کی کانفرنس کا انعقاد، جس میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خانہ فرہنگ اسلامیہ جمہوریہ ایران میں انقلاب ایران کی 44 ویں سالگرہ پر انقلاب اسلامی، استقامت، خود مختیاری کی علامت کے عنوان سے خواتین کی کانفرنس منعقد ہوئی ہے۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال تھیں۔ کانفرنس سے ڈاکٹر نوشینہ خالد، سیدہ ام فروہ، ڈاکٹر نوشینہ سلیم، صوفیہ بیدار اور ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے خطاب کیا اور ایران کی 44 ویں سالگرہ پر ایرانی قوم کو مبارک دیتے ہوئے پاک ایران دوستی کو گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی وسیع پیمانے پر موجودگی انقلاب اسلامی کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک تھی لیکن اس میدان میں خواتین کا کردار بہت متاثر کن اور مؤثر رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد خواتین نے سیاست، ثقافت، معیشت، سائنس، ادب، فن اور کھیل سمیت مختلف شعبوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ ایرانی خواتین نے مختلف سائنسی میدانوں میں حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ انقلاب سے پہلے کے دور کے مقابلے خواتین ڈاکٹروں کی تعداد میں 16 گنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے