نوازشریف آصف زرداری

نواز شریف اور آصف زرداری کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور دیگر کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

علاوہ ازیں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے