بلاول بھٹو

مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا تو ایسا سانحہ رونما نہ ہوتا، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ مری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کا ہے کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا تو ایسا سانحہ رونما نہ ہوتا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مری میں سرد موسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ انحہ مری سے متعلق  پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے ، پاک فوج نے پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے مری میں 4ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں ، ریلیف کیمپس ملٹری کالج مری،جھیکا گلی،اے پی ایس کلڈنہ، اسٹیشن سپلائی ڈپو سنی بینک میں قائم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے