شہباز شریف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم

نیویارک (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے عالمی رہنماوں کو سیلاب سے ہونے والے تباہ کاروں سے آگاہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے میں نے میٹنگ کی، وہ ایسے آدمی ہیں جو ہمارے لیے مکمل آواز اٹھا رہے ہیں، مختلف رہنمائوں نے یہاں سیلاب کی تباہ کاریوں اور امداد کی بات کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے دوران ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے