حملہ آور

آذان کے وقت لانگ مارچ میں گانے لگائے گئے تھے اس لئے فائرنگ کی۔ حملہ آور

گوجرانوالہ (پاک صحافت) عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کا کہنا ہے کہ آذان کے وقت گانے لگائے تھے اس لئے حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر گوجرانوالہ میں قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کا بیان سامنے آگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے پولیس کو دیے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس نے عمران خان کو مارنے کی کوشش اس لیے کی کیوں کہ اس کے مطابق عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔

حملہ آور کا کہنا تھا کہ وہ صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا، اس کے پیچھے کوئی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اس کے ساتھ ہے، اس نے اکیلے ہی یہ کام کیا ہے۔ ملزم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ اس لیے کیا کہ اذانیں ہو رہی تھیں اور ڈیک لگائے ہوئے تھے، شور کررہے تھے، میرے ضمیر نے گوارا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے