مریم اورنگزیب

نام نہاد حقیقی آزادی کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نام نہاد حقیقی آزادی کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازش کا بیانیہ پس پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہوگی۔ آپ کو جواب دینا پڑے گا، جس بیانیہ پر پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا، جواب دیے بغیر صرف دستبرداری کافی نہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ یہ عمران سے سوال نہیں بلکہ آج عمران کی بات پر یقین کرنے والوں کے لیے سوالیہ نشان ہے، ملکی مفاد سے کھیل کھیلنے والے فارن فنڈد فتنے کی بات سننے والوں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ پارلیمان، افواج پاکستان، اداروں کو غدار ٹھہرا کر بات ختم؟ ایسے نہیں عمران خان، اپنے جھوٹ کے لیے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی، ملک کو تہس نہس کر کے آج امریکی سازش کے بیانیہ سے دستبردار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، وہ آج امپورٹڈ حکومت اور رجیم چینج کے جھوٹے بیانیے سے دستبردار ہوگئے، قوم کو جھوٹ سکھا کر اب کہتے ہیں کہ امریکی سازش والی بات ختم؟۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے 50 علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے