آپریشن

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کی جانب سے کامیاب  آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑ پ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑ پ ہوئی۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کار بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے