شہباز شریف

نوازشریف کو موقع ملا تو انقلاب لائیں گے، غربت کا خاتمہ اور قرض سے جان چھڑائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو موقع ملا تو انقلاب لائیں گے، غربت کا خاتمہ اور قرض سے جان چھڑائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کو سستی بجلی کی ضرورت ہے، سستی بجلی کے بغیر صنعت اور زراعت میں ترقی نہیں ہوسکتی، سستی بجلی مہیا کرنا کسی بھی حکومت کا فرض اول ہے، میں نے اور حکومت نے شمسی توانائی کے لیے بے پناہ کوششیں کی ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں، اس میں کوئی شک نہیں، اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا تو خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو زندگی بچانے کی ادویات کے لیے لوگ مارے مارے پھرتے، پیٹرول پمپوں پر قطاریں لگی ہوتیں، صنعتیں بند ہوجاتیں، لوگ بے روزگار ہوجاتے، ایل سیز نہ کھلتیں، کوئی ملک تجارت نہ کرتا، افراتفری مچ جاتی اور تباہ کن حالات ہوتے۔ تیل کے کارٹیل کے جادو کی وجہ سے ملک میں ساری بجلی تیل سے ہی بنتی ہے، آج تیل سے مہنگی ترین بجلی پیدا ہوتی ہے، تیل سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 50 روپے فی یونٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل صدر کو لکھ بھیجوں گا کہ اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے، اگلی حکومت جو بھی آئے، عوام اور خدا سے وعدہ کرے کہ دن رات محنت کرکے کشکول توڑیں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے، اگر نواز شریف کو موقع ملا تو ہم زرعی انقلاب لے کر آئیں گے، غربت کا خاتمہ کریں گے اور قرض سے جان چھڑائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے