طلال چوہدری

عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بچی چھپائی ہوئی ہے، وہ بتائیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ اس وقت ہو گی جب سب پر قانون کا اطلاق ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2013ء اور 2018ء کا الیکشن لڑ لیا، لیکن جواب نہیں دیا، خان صاحب تمہاری مرضی نہیں آئین کی مرضی چلے گی۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ توشہ خانہ، ٹیریان یا فارن فنڈنگ سے بھاگنے نہیں دیں گے، تم صاف ہو تو تلاشی دے کیوں نہیں دیتے؟ ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ خان صاحب کو سہولتیں دی گئی ہیں، اب وہ جواب دہ ہوں، عمران خان جواب دیں، ہیرے کھائے یا نہیں، ڈالر ڈکارے یا نہیں، بیٹی تمہاری ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے