شہباز شریف

بھارتی غیر قانونی اقدامات اقوامِ متحدہ کے منشور کی ساکھ مجروح کرنے کا باعث ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات اقوامِ متحدہ کے منشور کی ساکھ مجروح کرنے کا باعث ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم اور نسل کشی نے ہٹلر کے مظالم کی سیاہ تاریخ زندہ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے بھارت کے خلاف یومِ سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کا یہ دن آج بھی عالمی ضمیر اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے چیلنج ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا، 5 اگست 2019ء کو بھارت نے دراصل 27 اکتوبر 1947ء کے سیاہ دن کی تاریخ کو دہرایا۔ ان کا یہ بھی کا کہنا ہے کہ کشمیری قیادت نے ہر صعوبت برداشت کی لیکن آزادی کا پرچم سر بلند رکھا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے