شازیہ مری

نالائق حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے اپنی عوام کش پالیسیوں سے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ آئے روز بڑھتی مہنگائی سے تنگ عام شہری خودکشی پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری دن بدن بڑھتی جارہی ہے جس نے عوام کا جینا محال کردیا ہے جبکہ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ نالائق حکومت منی بجٹ کے ذریعے عوام پر بمباری کررہی ہے۔ ایک وقت کی روٹی کے لئے پریشان غریب بھوک، بے روزگاری اور معاشی بد حالی وجہ سے مررہا ہے۔ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے 140 ارب کے نئے ٹیکس عوام کا خون نچوڑنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے