یوٹیوبر نمرہ علی اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ سے کتنے پیسے کماتی ہیں؟

(پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں کہ نمرہ علی یوٹیوب سے کتنے پیسے کماتی ہیں؟  سوشل میڈیا پر مشہور نمرہ علی نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے حاصل ہونے والی اپنی پہلی آمدنی کی تفصیلات اپنے چینل پر بتادیں۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نمرہ علی نے یوٹیوب کی کمائی کو ہوائی روزی قرار دیا اور کہا کہ یہاں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا انحصار ’واچ ٹائم‘ پر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ نمرہ علی نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ انہیں یوٹیوب کا مشہور سلور بٹن مل گیا ہے تاہم ہر ماہ آمدنی طے شدہ نہیں ہے بلکہ کبھی کم تو کبھی زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ نمرہ علی کے مطابق انہوں نے کبھی 100 ڈالر سے زیادہ پیسے نہیں کمائے اور وہ دیگر ایپلیکیشنز سے بھی پیسے کماتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے