شاہد خاقان عباسی

نیب ریاستی نہیں بلکہ ایک سیاسی ادارہ بن چکا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نیب اس وقت ریاستی نہیں بلکہ ایک سیاسی ادارہ بن چکا ہے۔ جس کو پی ٹی آئی حکومت اپنے مفاد کے لئے مخالفین کے خلاف استعمال کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب احتساب کے نام پر انتقام میں مصروف ہے۔ مقدمات سیاسی بنیاد پر بنائے جاتے ہیں، اس وقت سب سے پہلے نیب کا احتساب ہونا چاہئے۔ بڑھتے ہوئے عوامی مسائل اور تباہ ہوتی ملکی معیشت کے لئے حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خفیہ طور پر کشمیر کا سودا کیا ہے۔ پاکستانی قوم اس خیانت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مقبوضہ کشمیر کے متعلق حکومت کا کوئی موقف نہیں ہے جبکہ عوام اور پارلیمان سے چھپا کر کشمیر کے متعلق فیصلے کئے جارہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں لیکن اب عمران خان نے اسے بھی متنازعہ بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے