احمد سلمان بلوچ

نااہل حکمرانوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں، احمد سلمان بلوچ

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی لاہور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احمد سلمان بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کو ملک میں بڑھتی مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور نا اہل حکمرانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ عوام صرف یہ پوچھتی ہے کہ مہنگائی کے نام پر  جیب سے مزید رقم کیوں بٹوری۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں وحدت روڈ پر بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف 30 جنوری کو مہنگائی کنونشن کی تیاری کا  آغاز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے احمد سلمان بلوچ نے  ڈور ٹو ڈور مہم میں حصہ لے لیا ہے۔ احمد  سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ حکمرانوں سے جان بچانے کی خاطر سراج الحق کی کال پر دھرنہ دینے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جاری بیان میں احمد سلمان بلوچ نے پی ٹی آئی حکومت کو ایک فلم قرار دیا تھا۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں ترین پلس بجٹ پیش کیا ہے، ترین بجٹ پلس نے ماچس کی ڈبی کو بھی نہیں چھوڑا۔ سال کے آخر دن عوام کی خالی پلیٹ میں مزید سترہ فیصد مہنگائی ڈال دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مرتضی وہاب

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں۔ میئر کراچی

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی کسی سڑک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے