ملک کلیم اللہ

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے آزاد امیدوار ملک کلیم اللّٰہ سمیت 3 افراد جاں بحق

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 104 سے آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے گاؤں تپی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میرانشاہ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد میں حلقہ پی کے 104 سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ملک کلیم اللہ، مسرور اور محمد سخی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملک کلیم اللہ اور ساتھیوں کے ہمراہ اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ ملک کلیم اللہ نے پی کے 104 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ جبکہ وہ کچھ عرصے قبل ایک بم دھماکے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے