بلاول بھٹو

خون چوسنے والے شیر کا تیر سے شکار کریں گے۔ بلاول بھٹو

بدین (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ خون چوسنے والے شیر کا تیر سے شکار کریں گے، چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بدین میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک بھر میں جدوجہد کررہی ہے، ووٹ دیں تاکہ تیر کی حکومت بنے آپ کی حکومت بنے، عوامی حکومت قائم ہوتا کہ ہم آپ کے مسائل کا حل نکال سکیں، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن مہم چلارہی ہے، وزیراعظم کے لیے میں پارٹی کا امیدوار ہوں، اپنا منشورلے کر ہر صوبے کے عوام کے پاس جارہا ہوں، اپنا منشور اور نظریہ عوام کو پیش کررہا ہوں، جو چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہا ہے، اس کے پاس منشور نہیں، وہ نہ انتخابی مہم چلارہا ہے نہ ووٹ مانگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی طاقت اور وہ صاحب سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، آپ نے مجھےموقع دیا تو 10 نکاتی معاشی معاہدے پر عمل کروں گا، پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، یہ شخص جب بھی آپ پر مسلط کیا گیا، نقصان آپ کا ہوا، ہمیں عوام کی فکرہے، اس کو چوتھی بار وزیراعظم بننے کی، یہ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے