احسن اقبال

نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کہتے ہیں ملک میں مارشل لاء لگ جائے، احسن اقبال

جدہ (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت اور نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کہتے ہیں ملک میں مارشل لاء لگ جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اقتدار جانےکا اتنا غم لیا کہ قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے  اس موقع پر مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو نقصان پہنچائے جانے کے باعث عوام تک مدد نہیں پہنچ رہی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے