مولانا فضل الرحمان

عالمی سازش نے نہیں فضل الرحمان نے عمران خان کی حکومت کو گرایا، فضل الرحمان

اسلام آبا د (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  عمران خان کی حکومت کو عالمی سازش نے نہیں بلکہ فضل الرحمان نے گرایا۔

تفصیلات کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان پہلے سازش والا خط لہراتا رہا پھر کہا کہ قتل کی سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھی دھمکی آمیز خط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ، تمہیں کس نے مارنا ہے، سکیورٹی اداروں نے بھی کہہ دیا جھوٹ بول رہا ہے۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت ناجائز اور دھاندلی سے آئی تھی، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں نے کی تھی، عالمی نہیں فضل الرحمان کی سازش نے تم کو گرایا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے