سعید غنی

عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہیں، سعید غنی

کراچی   (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایک آئینی ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کو متنازع بنایا جا رہا ہے، عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ اقتدار سے جاتے جاتے عمران خان ملک کے لیے بارودی سرنگیں بچھا گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین ملکی مفادات کا سودا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف فروخت کر دیے، ان کو الیکشن کمیشن اور میڈیا سب برے لگتے ہیں۔ عمران خان سمجھتے ہیں وہ غیر آئینی کام کر کے حکومت میں آ سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے