احسن اقبال

ن لیگ ڈیل کی سیاست پر نہیں بلکہ ووٹ اور آئین کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے، احسن اقبال

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ڈیل کی باتوں پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ڈیل کی سیاست پر نہیں بلکہ ووٹ اور آئین کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاست میں ہم ڈیلوں کی منڈی کا رخ نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ڈیل کون کر رہا ہے اس کا جواب ڈیل کرنے والے ہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سودے سے باخبر نہیں ہیں لیکن ہمیں ڈیل کی سیاست کو دفن کر کے ووٹ کی سیاست کو بالادست کرنا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ الیکشن کمیشین میں جھوٹ بولنے اور چندے بٹور کر خفیہ اکاؤنٹس بنانے والے کو صادق اور امین کہا جاتا ہے؟ عمران خان نے خود کہا تھا کہ وزیراعظم پر الزام ہو تو اسے فوری استعفی دے دینا چاہیے۔ رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کا وزیراعظم رہنا نظام عدل پر بہت بڑاسوال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے