عطا تارڑ

فرح خان نے احسن جمیل گجر اور بشری بی بی کیساتھ کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فرح خان عرف گوگی نے احسن جمیل گجر اور سابق خاتون اول بشری بی بی کے ساتھ کرپشن کے ریکارڈ توڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے بھیجے گئے 6 ارب روپے کے ہتک عزت کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا۔ عطا تارڑ کے وکیل نے کہا کہ فرح خان پہلے بھی ہر جگہ فرح گوگی کے نام سے مشہور ہے، فرح خان کے میرے موکل عطا تارڑ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

وکیل عطا تارڑ نے کہا کہ فرح خان نے قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹے، فرح خان نے احسن جمیل گجر اور بشریٰ بی بی کے ساتھ کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔ ن لیگی رہنما کے وکیل نے کہا کہ فرح خان کے خلاف وفاقی، صوبائی اینٹی کرپشن ایجنسیز تحقیقات کر رہی ہیں، فرح خان کرپشن تحقیقات اور سزا سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوچکی ہے، قانون کے مطابق ریڈ وارنٹ کے ذریعے فرح خان کو واپس لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، ان کو وطن واپس آ کر تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے