عابد شیر علی

قانون کا غلط استعمال روکنا ضروری ہے، عابد شیر علی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ قانون کا غلط استعمال روکنا ضروری ہے۔ عابد شیر علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ جان کی امان پاؤں تو عرض کروں کہ معاشرے میں قانون سب سے بڑا ہتھیار ضرور ہونا چاہیے لیکن اس ہتھیار کا غلط استعمال روکنا بھی لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ اگر قانون جیسے ہتھیار سے جمہوریت کے پھلتے پھولتے درخت کو ہی کاٹ دیا جائے جس کے باعث ترقی کرتی معیشت برباد ہو کر رہ جائے تو ایسے ہتھیار کا کیا فائدہ۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ گر عمران کے پاس بیوی سے مانگی ہوئی جائیداد ہے تو وراثت کہاں گئی، جس کا ذکر علیمہ خان کرتی ہیں؟ اس گھوٹالے کا سر پیر نظر نہیں آتا۔ خیال رہے کہ عابد شیر علی نے ٹوئٹر پیغام میں یہ بھی کہا کہ گلی گلی میں شور ہے ، عمران نیازی کا سارا ٹبر چور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے