حسن مرتضیٰ

مہنگائی میں پسی عوام کے لئے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حسن مرتضیٰ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر سید حسن  مرتضی نے کہا کہ مہنگائی میں پسی عوام کے لئے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ   عوام دوست بجٹ لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا ہے، مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ بجٹ سیشن میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا ہے، کوئی بات نہیں ہے، کیا ڈوبنے والے کو شور مچانے کا بھی حق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ زیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کا قلمدان کسی کے پاس نہ ہونے کے باعث صوبائی وزیر اویس لغاری بجٹ پیش کریں گے، بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں پانچ فیصد اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے