دہشتگرد

گرفتار افغان ٹی ٹی پی دہشتگردوں کا پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف

اسلام آباد (پاک صحافت) گرفتار افغان دہشت گردوں نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف کر لیا۔ دہشت گرد سیف اللہ نے کہا ہے کہ 10 مارچ کو ہم 11 آدمی افغان سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوئے، ہم 11 افراد میں 6 افغانی اور 5 پاکستانی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگرد سیف اللہ  کا کہنا ہے کہ نوید، یاسر، وقار کے پاس خودکش جیکٹس تھیں جن میں دو، دو گرینیڈ تھے، ہمارا کمانڈر چمتو سیکیورٹی فورسز کے خلاف بارودی سرنگ نصب کر رہا تھا تو دھماکا ہو گیا۔ گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ ہمارا کمانڈر چمتو بچ گیا یا مر گیا مجھے کچھ پتہ نہیں، اس کے بعد ہم پر پاک فوج نے چھاپہ مارا جس سے ہم ایک دوسرے سے بچھڑ گئے، 5 دن بعد آرمی نے مجھے ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ ایک اور دہشت گرد شاہ محمود نے کہا کہ مولوی محمود اللّٰہ کے کہنے پر ٹی ٹی پی گروپ میں شامل ہوا، میرا کمانڈر مفتی نور ولی ہے، میں انس کے ساتھ تشکیل کے لیے وزیرستان آیا تھا۔ شاہ محمود نے بتایا کہ ہم 9 افراد تھے جو تشکیل کے لیے آئے تھے، ان میں سے 5 افغانی طالبان تھے، ہم خوست کے راستے وزیرستان آئے، یہاں ہم عمر اور خالد کے ساتھ ملے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے