خورشید شاہ

کوہستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ارب کی گرانٹ مختص کرانے کا وعدہ کیا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کوہستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ارب کی گرانٹ مختص کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑوں میں رہنے والوں کی زندگی انتہائی مشکل ہے، یہاں ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے داسو ڈیم متاثرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں میرے سامنے داسو ڈیم منصوبے میں 50 پرسینٹ لوکل جابز پر عملدرآمد کا مطالبہ رکھا گیا ہے، چیئرمین واپڈا سے کہا ہے چھوٹی ملازمتیں 10 فیصد اسی علاقے کے لوگوں کو دی جائیں۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ کوہستان کے لیے ایک ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹ اسی بجٹ میں رکھی جائے گی اور کوہستان کی ہر تحصیل میں ٹیکنیکل کالج قائم ہو گا۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ کوہستان میں ڈیم متاثرین کے لیے بنیادی مراکز صحت کا نظام بہتر بنایا جائے گا، کوہستان کی ہر تحصیل میں بی آئی ایس پی، نادرا کے دفاتر قائم ہوں گے۔ اس موقع پر کوہستان کے عمائدین نے مسائل کے حل کے اقدامات پر وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے