زاہد خان

آج کا فیصلہ انصاف کا قتل ہے۔ زاہد خان

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے فیصلے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر کیسز میں کیوں دل میں انسانیت نہیں جاگتی؟ ہم سمجھتے ہیں یہ انصاف کا قتل ہے۔

زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ قوم آج سڑکوں پر رل رہی ہے وجہ عدالتوں کے غلط فیصلے ہیں، ریاست میں رٹ نہ ہو تو اس میں انسان کیسے رہ سکیں گے۔ آج کا فیصلہ غلط فیصلہ اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا دیکھ کر فیصلہ نہ کریں تو شاید ملک میں انصاف ملتا، فیصلے پر تنقید ہمارا حق ہے ہم گالی تو نہیں دیتے، نوازشریف کے کیس میں سپریم کورٹ نے مانیٹرنگ جج لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے