مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کا عارف علوی کو صدارت کے منصب سے مستعفی ہونے کا مشورہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر کی تقریر کے دوران خود ان کی جماعت نے بھی بائیکاٹ کررکھا ہے جس پر انہیں مستعفی ہو جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سلیکٹڈ اور آئین شکن صدر کی تقریر کے دوران حکومتی جماعتوں اور ان کی اپنی جماعت پر مشتمل اپوزیشن کے بھی بائیکاٹ کے بعد صدر کے پاس اس عہدے پہ موجود رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کو فوری طور پر اپنے منصب سے مستعفی ہوجانا چاہئے کیونکہ ان کے پاس اب صدارت کے منصب پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں بچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے