خرم دستگیر

اگلے مہینے کے بجلی کے بلوں میں واضح ریلیف دی جائی گی۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ صارفین کو اگلے مہینے کے بجلی کے بلوں میں واضح ریلیف دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہوا۔ قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ رواں ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی قیمت ایک روپے فی یونٹ سے کم کردی گئی ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ہم نے ریلیف کو مکمل طور پر منظور کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر سے کسانوں، صنعتکاروں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے