فواد چوہدری

فواد چوہدری اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کے مطابق ان کے شوہر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حبا فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 20 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے اور سڑکیں بلاک کرنے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف آئی ایم ایف

وزیراعظم کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے