مریم نواز

مریم نواز کی ساڑھے تین سال بعد لندن میں اپنے والد سے ملاقات

لندن (پاک صحافت) تقریباً ساڑھے تین سال بعد اپنے والد سے ملنے والی مریم نواز، نواز شریف کے گلے لگتے ہی آبدیدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز رات گئے لندن پہنچیں جہاں ان کے بھائیوں اور دیگر اہلخانہ نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، اس کے بعد مریم نواز ایون فیلڈ آئیں جہاں انہوں نے اپنے والد سے ملاقات کی، نواز شریف نے جونہی مریم نواز کو اپنے گلے سے لگایا تو مریم نواز کے آنسو چھلک پڑے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل ائیرپورٹ پر مریم نواز کی آمد پر حسن نواز سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا، مریم نواز نے پرتپاک استقبال پر کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ خیال رہے کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاسپورٹ واپس ملا تھا، جس کے بعد وہ منگل کی صبح لاہور سے پہلے دوحہ پہنچیں جہاں ایک روزہ قیام کے بعد وہ لندن پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے