مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل کا اسلحے سے متعلق سخت قوانین لاگو کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسلحے سے متعلق سخت قوانین لاگو کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان پر گزشتہ روز ہونے والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ اس واقعے سے 2018ء میں احسن اقبال کو گولی مارے جانے کے واقعے کی یاد تازہ ہوگئی۔ یاد رکھیں، جب تک تمام سیاستدان محفوظ نہیں ہوتے، کوئی ایک سیاستدان بھی محفوظ نہیں ہوگا۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں اسلحے تک رسائی بہت آسان ہے اور یہاں ہر کوئی قانون کو ہاتھ میں لینا اپنا حق سمجھتا ہے۔ یہاں ہر کسی کے نزدیک وہی ٹھیک ہے، جو وہ سوچتا ہے، خواہ اس کی سوچ غلط ہی کیوں نہ ہو۔ ہمیں اسلحے سے متعلق قوانین کو سخت بنا کر اس تک رسائی مشکل کرنی ہوگی اور دوسرے ہمیں معاشرے میں صبرو برداشت کا پرچار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے