پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو بھی یوٹیوبر بن گئیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو بھی یوٹیوبر بن گئی ہیں۔ یاد رہے کہ عائشہ محض ایک ڈانس ویڈیو سے راتوں رات مشہور ہوئیں۔ خیال رہے کہ عائشہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے یوٹیوب چینل کا اسکرین شاٹ سمیت لنک بھی شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اب اپنے مداحوں کو ایپلیکیشن ٹک ٹاک، انسٹاگرام کے بعد اب یوٹیوب پر بھی نظر آئیں گی۔ ٹک ٹاکر نے اپنے یوٹیوب چینل کا نام  ’عائشہ اظہر‘ رکھا ہے۔ عائشہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں سے اپنا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کا کہا ہے اور جَلد اپنا پہلا وی لاگ شیئر کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ  محض ایک ڈانس ویڈیو سے راتوں رات مشہور  ہونے والی عائشہ عرف مانو  ٹک ٹاکر کے بعد اب باقاعدہ فیشن ماڈل بھی بن گئی ہیں اور مختلف برانڈز کے لیے نت نئے فیشن شوٹس کروا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے