ٹوئٹر

ٹوئٹر کے 50 فیصد ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا

(پاک صحافت) ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے ایک ہفتے بعد 50فیصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع ہوا۔ ملازمین نے بتایا ہے کہ انہیں جمعہ کے روز ای میلز موصول ہونی شروع ہوئیں، جن میں انہیں بتایا گیا تھا کہ کمپنی میں آپ کا آج آخری دن ہے۔ ایلون مسک کی طرف سے اپنے ملازمین کو نکالنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ٹوئٹر کی آمدنی میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔

ایلون مسک کا مزید کہنا ہے کہ ایکٹیوسٹ گروپ ٹوئٹر پر اشتہارات دینے والوں پر دباو ڈال رہے ہیں، حالانکہ ہم نے ٹوئٹر میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور ایکٹیوسٹ گروپوں کو رام کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا ہے۔ وہ لوگ امریکہ میں آزادی اظہار کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ٹوئٹر کے ملازمین کی کل تعداد 7500 ہے۔ چنانچہ ایلون مسک کے اس فیصلے سے 3700 سے زائد ملازمین کی نوکری ختم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے