احسن اقبال

بلاول بھٹو پی ڈی ایم حکومت کے ہر فیصلے کا حصہ تھے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو پی ڈی ایم حکومت کے ہر فیصلے کا حصہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آخری وقت تک پی ڈی ایم حکومت کا حصہ اور ہر حکومتی فیصلے میں برابر کے شریک تھے۔ تنقید کرنا بلاول بھٹو کا جمہوری حق ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے ہر جماعت اپنے کیس کو پیش کرتی ہے، ہلکی پھلکی تنقید کی موسیقی چلتی ہے، ہم بھی سنتے اور برداشت کرتے ہیں۔ اس الیکشن میں وہی کامیاب ہوگا جو پاکستان کے عوام کا لاڈلہ ہوگا، نواز شریف اس لیے فیورٹ ہیں کہ انہوں نےماضی میں کچھ کر کے دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے ن لیگ کی واپسی ضروری ہے، آئندہ الیکشن میں عوام کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے