الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انتخابات 2024 کیلئے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسکیم ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دی گئی، پولنگ اسکیم تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے جاری کی گئی ہے۔

پولنگ اسکیم میں تمام حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات اور رجسٹرڈ ووٹرز کا ڈیٹا شامل ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقوں کی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔

جس میں خیبرپختونخوا کے قومی اسبلی کے 45 جلقے، پنجاب کے قومی اسمبلی کے 141حلقے اور سندھ کے 61 حلقے شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے قومی اسمبلی کے 16 حلقوں کی اسکیم بھی جاری کردی۔

اس طرح پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے 297 حلقوں، سندھ اسمبلی کے 130 حلقوں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 115 حلقوں اور بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقوں کی حتمی پولنگ اسکیم بھی جاری کردی گئی۔

ان نشستوں پر 8 فروری کو ملک بھر سے 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز آئندہ پانچ سال کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے