ندیم ملک

صحافی ندیم ملک کا ایف آئی اے میں پیش ہونے اور ضمانت کرانے سے انکار

اسلام آباد (پاک صحافت) صحافی ندیم ملک نے ایف آئی اے میں پیش ہونے اور ضمانت کرانے سے بھی انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرکے اپنا شوق پورا کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی ندیم ملک نے 28 اپریل کو اپنے شو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایف آئی اے کے کچھ سینئر افسران نے نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں سزا دلوانے کیلئے اس وقت کی احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کو شاہراہ دستور پر واقع ایک عمارت میں طلب کیا گیا جہاں حساس ادارے کے دو سینئر افسران موجود تھے۔

صحافی ندیم ملک نے مزید انکشاف کیا تھا کہ دونوں افسران نے جج ارشد ملک کو اس کی تیس سال قبل بنائی گئی قابل اعتراض ویڈیو دکھائی اور کہا کہ نواز شریف کیس کا فیصلہ ہماری مرضی کے مطابق نہ دیا تو ویڈیو لیک کردی جائے گی۔ ایف آئی اے نے اس بیان پر صحافی ندیم ملک کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا۔ جس پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایف آئی اے میں پیش ہوں گے نہ ہی ضمانت کرائیں گے، انہیں گرفتار کرنے کا شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے