آئی ایس پی آر

مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک صحافت) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چار سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چار برس مکمل ہونے پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پرامن قوم ہے۔ مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ دشمن نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو پاکستانی قوم اور مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے