مریم نواز

مریم نواز نے متنازعہ ٹویٹ پر معافی مانگ لی

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ارشد شریف سے متعلق متنازعہ ٹویٹ پر معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ٹویٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا۔ میں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کررہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ کسی کو تکلیف پہنچانا یا کسی کا مذاق اڑانا میرا ارادہ کبھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں۔ یاد رہے کہ ارشد شریف کے متعلق مریم نواز کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے