راکھی ساونت

راکھی ساونت کا اپنے شوہر رتیش کو راکھی باندھنے کا اعلان

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر رتیش کو راکھی  باندھنے کا اعلان کر دیا۔  خیال رہے کہ راکھی ساونت نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں 2022 میں کافی کچھ کرنا ہے اور انہیں  اپنی ماں سے م بھی لنا ہے جبکہ پتی سے بھی  معاملہ درست کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 میں جنت زبیر بطور مہمان شریک ہوئیں اور انہوں نے راکھی ساونت کی تعریف کی۔ جس پر سلمان خان نے کہا کہ دیکھا دنیا تمہاری تعریف کرتی ہے صرف وہ تمہارا ہتیش ۔۔کیا نام ہے۔۔رتیش؟ راکھی نے کہا کہ سر میں اس بار جاکر اسے راکھی باندھ دوں گی۔ خیال رہے کہ سلمان نے گلے لگانے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے ان سے پوچھا راکھی مطلب؟ ایسے باندھوگی راکھی؟ سلمان کی اس حرکت پر سب ہنسنے لگے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر دبنگ اداکار سلمان خان نے راکھی سے 2022 کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو جب میں شو جیت کر باہر جاؤں گی تو بہت سے پلانز ہیں۔ جس پر راکھی نے کہا کہ 2022 میں کافی کچھ کرنا ہے مجھے اپنی ماں سے ملنا ہے اور پتی سے معاملہ درست کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے