رانا ثناءاللہ

فتنہ فساد خان پروپیگنڈے کے ذریعے ملک کوڈیفالٹ کروانے پر تلا ہوا ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ فتنہ فساد خان بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے ملک کو ڈیفالٹ کروانے پر تلا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فتنہ خان نے پہلے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا بعد ازاں عوامی غیظ و غضب سے بچنے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے معاہدہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے کم کرکے آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کی اور معاہدہ توڑ دیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ ان شرائط میں سب سے پہلے پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھانا اور اس کے بعد عوام کو مختلف حوالوں سے دی جانے والی تمام سبسڈیوں کا خاتمہ ہے لہذا اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو مہنگائی کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا ہے اور اگر نہیں کرتے تو ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ممکن نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ایک ایسے انسان کوسیاست کے ذریعے قوم پر مسلط کروایا گیا جو یہ کہتا تھا کہ سیاسی مخالف کو چھوڑنا نہیں لیکن اس نے عملی طور پر ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کیا اور ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے