آصف زرداری چوہدری شجاعت

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف زرداری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اہم تعیناتیوں کے متعلق اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لے لیا ہے جبکہ جلد ہی نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے