راکھی ساونت

بالی وڈ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اشارہ دے دیا

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ اسکنڈل کوئن  راکھی ساونت نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اشارہ دے دیا،  خیا ل رہے کہ راکھی ساونت کے مبینہ شوہر رتیش کی اب تک تصاویر سامنے نہیں آئی ہیں  اور انہوں نے شوہر سے طلاق لینے کا شوشہ بھی چھوڑ دیا ہے۔ راکھی نے اپنے شوہر سے طلاق لینےکا اشارہ دیتے ہوئےکہا کہ وہ بگ باس میں جانے سے قبل اندر سے ٹوٹ چکی تھیں، میری شادی کے مسائل چل رہے ہیں، میرے شوہر شادی والے روز ہی مجھے چھوڑ گئے، وہ نہیں چاہتے تھےکہ میڈیا کے سامنے آئیں، اس دوران میری والدہ کی کیمو تھراپی بھی چلتی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت نے جولائی 2019 میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک ان کے شوہر کی تصاویر سامنے نہیں آئیں جس کے باعث ان کی شادی کے حوالے سے شکوک کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف تبصرےکیے جاتے رہے ہیں کہ ڈرامہ کوئین نے صرف میڈیا پبلسٹی کے لیے اپنی شادی کا شوشہ چھوڑا ہےکیونکہ ان کےگھر والوں کے علاوہ کسی نے بھی ان کی شادی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں رئیلیٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کے دوران بھی راکھی بارہا اپنے شوہر کا ذکر کرتی رہیں اور ایک بار تو ان سے عوام کے سامنے آنے کی درخواست بھی کی۔ اب بگ باس کے گرینڈ فنالے میں  پیسے لےکر شو چھوڑنے کے بعد ایک انٹرویو میں راکھی کا کہنا تھا کہ  رتیش سے ان کی شادی غیر قانونی ہے۔ خیال رہے کہ شوہر سے متعلق مسائل بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان سب مسائل نے مجھے توڑ کر رکھ دیا ہے، رتیش کے ساتھ میں اپنا کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہی، وہ شادی شدہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں، ہمارے درمیان کوئی بھی چیز مشترکہ نہیں اور میں کسی کا گھر خراب نہیں کرنا چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے